Aaj Logo

شائع 15 فروری 2021 11:09am

حکومت کی اپناگھر فنانس اسکیم کو بھرپور پزیرائی مل رہی ہے، سیما کامل

ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک سیما کامل کا کہنا ہے کہ عوام کی سہولت کے لئے ون ونڈو پورٹل قائم کیا جارہا ہے۔

سیما کامل کا کہنا ہے کہ اپنا گھر اسکیم کے تحت بینکوں کو اب تک بائیس ارب روپے قرض کی درخواستیں موصول ہوئیں، پانچ ارب روپے قرض کی منظوری دے دی گئی۔

ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک سیما کامل نے آج نیوز کے پروگرام" آج پاکستان" میں گفتگو میں کہا کہ اب تک بینکوں کو بائیس ارب روپے قرض کی درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔

سیما کامل نے بتایا کہ عوام کی سہولت کے لئے ملک بھر میں ون ونڈو پورٹل جلد قائم کیا جائے گا۔

ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ کووڈ کے منفی اثرات سے بچنے کے لئے اسٹیٹ بینک نے بھرپور اقدامات کئےتاکہ پیداوار اور روزگار بحال رہ سکے۔

Read Comments