Aaj Logo

شائع 15 فروری 2021 02:01pm

بلوچستان میں دہشتگردوں کا ایف سی کی چیک پوسٹ پر حملہ، سپاہی شہید

راولپنڈی:بلوچستان کے علاقے ہوشاب میں موٹروے پر قائم ایف سی کی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں نے حملہ کردیا ،جس کے نتیجے میں سپاہی اسد مہدی شہید ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق بلوچستان کے ضلع کئچ کے علاقے ہوشاب میں قومی شاہراہ این 85پر قائم ایف سی کی چیک پوسٹ پردہشتگردوں نے گزشتہ رات حملہ کیا ،دہشتگردوں کی فائرنگ میں سپاہی اسدمہدی شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کرلیا اور دہشتگردوں کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن کیا جارہا ہے۔

Read Comments