Aaj Logo

شائع 16 فروری 2021 08:14pm

اسٹیٹ بینک نے فارن ایکس چینج ڈیجیٹلائزیشن کا آغاز کردیا

اسٹیٹ بینک نےفارن ایکسچینج ڈیجیٹلائزیشن کا آغاز کردیا۔اسٹیٹ بینک کے بینکنگ سروسز کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر محمد اشرف خان کا کہنا ہےکہ فیس ہویا بل یاکارپوریٹ سیکٹرکی ادائیگی،سب کچھ اب آن لائن ممکن ہوگیا۔

فارن ایکس چینج ڈیجیٹلائزیشن کا آغازاسٹیٹ بینک نے آن لائن ترسیل کا نظام متعارف کرادیا۔

جس کےبعدبینک صارفین کی بیرون ملک فارن کرنسی کی ترسیل میں کاغذات کے جھنجھٹ سے جان چھوٹ گئی۔

اسٹیٹ بینک کے بینکنگ سروسز کارپوریشن کےمنیجنگ ڈائریکٹرمحمداشرف خان کاکہناہےکہ ہرادائیگی شفاف اور آن لائن ہوگی۔

انکا کہنا تھا کہ اسٹیٹ بینک کے اس اقدام سے کسٹمر کو فائدہ ہوگا۔کسٹمر کو اپنی ٹرانزکشن کی بروقت اپ ڈیٹس ملیں گی۔

Read Comments