Aaj Logo

شائع 20 مارچ 2021 07:42pm

'یہ نہیں کہا کہ پیر سے مکمل لاک ڈاون ہوسکتا ہے'

وزیرداخلہ شیخ رشید کہتے ہیں انہوں نے یہ نہیں کہا کہ پیر سے ملک میں مکمل لاک ڈاؤن نافذ کردیا جائے گا،

بیان میں شیخ رشید نے کہا ہے کہ میں نے بالکل نہیں کہا کہ پیر سے مکمل لاک ڈاؤن ہوسکتا ہے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ این سی او سی اسمارٹ لاک ڈاؤن کا سوچ سکتی ہے۔

وزیرداخلہ یہ بھی کہا کہ این سی او سی متاثرہ علاقوں میں اسکے نفاذ کا سوچ سکتی ہے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ لاک ڈاؤن کے نفاذ کا اختیار صرف این سی او سی کے پاس ہے۔

دوسری جانب خطرناک وائرس نے خیبرپختونخوا میں ایک اور مسیحا کی جان لے لی ہے،سابقہ ایم ایس ایوب میڈیکل کمپلیکس ڈاکٹر جان محمد کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے۔

خیبر پختون خواہ میں کورونا نے ایک اور مسیحا کی جان لے لی۔ سابقہ ایم ایس ایوب میڈیکل کمپلیکس ڈاکٹر جان محمد انتقال کرگئے۔

ڈاکٹر جان محمد پی او ایف اسپتال واہ میں زیرعلاج تھے۔ پراونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق کورونا سے جاں بحق ڈاکٹرز کی تعداد 49 ہوگی،

Read Comments