Aaj Logo

شائع 31 مارچ 2021 10:28pm

'پاکستان کو برائے فروخت لاکر کھڑا کردیا'

لیگی رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ بھارت سے درآمد کی سمریاں منظورہورہیں حکومت کے پاس قومی مفاد کودیکھنے صلاحیت نہیں ۔

احسن اقبال کہتے ہیں پاکستان کوبرائے فروخت پرلاکرکھڑا کردیا۔ حکومت کے وینٹیلیٹراتارنےکا وقت آگیا سی پیک کو نقصان پہنچانے والی حکومت بیٹھائی گئی ۔ آئندہ آنے والی حکومت اپوزیشن میں بیٹھنے کوترجیح دے گی ۔

احسن اقبال نے گنزبک آف ورلڈ ریکارڈ سے یوٹرن لینے کا ورلڈ ریکارڈ عمران خان کو دینے کا مطالبہ بھی کیا ۔

اسلام آبادمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہاکہ حکومت اوروزیراعظم کی نااہلی نے پاکستان کوبرائے فروخت پرلاکرکھڑا کردیا ہے ۔

احسن اقبال نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف کے کہنے پر7 سوارب روپے کے ٹیکس لگا دیئے ہیں ،اسٹیٹ بنک گروی رکھنے کا مقصد خود مختاری کا سودا ہے اسٹیٹ بینک پارلیمان کونہیں بین الاقوامی اداروں کوجواب دہ ہوگا ۔

بھارت سے کپاس اورچینی کی درآمد کے حکومتی فیصلے پرتنقید کرتےہوئے انہوں نے کہاکہ اب بھارت سے درآمد کی سمریاں آرہی ہیں حکومت کے پاس قومی مفاد کودیکھنے صلاحیت نہیں ، معیشت،سیاست اورخارجہ پالیسی سے عاری وزیراعظم کوڈرائیونگ سیٹ دے دی ۔ حکومت کے وینٹیلیٹراتارنے کا وقت آگیا ۔

ن لیگ کے رہنما نے کہاکہ اسٹیبلشمنٹ اورعدلیہ کی مداخلت کے نتائج کبھی اچھے نہیں نکلے ۔

Read Comments