Aaj Logo

شائع 11 اپريل 2021 07:30pm

تین بچوں کی ہلاکت کا معاملہ مزید گھمبیر ہوگیا

کراچی کےعلاقے گلستان جوہر میں جاں بحق تین بہن بھائیوں کی ہلاکت کا معاملہ مزید گھمبیر ہوگیا۔بچوں کے والد نے اپنی اہلیہ کےخلاف ہی مقدمہ درج کرادیا۔

مدعی محمد عمران نے کہاکہ اپنی بیوی کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی ہے۔انصاف کےلئے ہر ممکن کوشش کروں گا۔میرا اس شہرمیں کوئی نہیں ہے۔بچوں کے پوسٹ مارٹم کے بعد میتیں لاہور لیکر جاؤں گا۔

گزشتہ روز 3 بچوں کو پراسرار ہلاکت ہوئی تھی۔

Read Comments