Aaj Logo

شائع 15 اپريل 2021 08:25pm

'عمران خان نے اسلاموفوبیا سے متعلق آواز اٹھائی'

صدر پاکستان عارف علوی نے کہا ہے کہ دنیامیں اسلاموفوبیاکیخلاف سب سےمؤثرآوازاٹھانےوالاعمران خان ہے،حکومت نےٹی ایل پی سےمذاکرات کےبعدکچھ نکات پردستخط کئے۔

صدر نے مزید کہا کہ فرانس میں کچھ عرصےسےہماراسفیرتعینات نہیں۔

صدرمملکت کا کہنا تھا کہ فرانسیسی حکومت نےکہاآپ اندورنی معاملات میں مداخلت کررہےہیں۔

صدرعارف علوی نے مزید کہا کہ میں نہیں سمجھتا کہ صورتحال ہاتھ سے نکلی ہے، ہم چاہتے ہیں ایسا کام ہوجس سے قوم مطمئن بھی ہو۔

صدرمملکت نے مزید کہا کہ ہمیں احتیاط کرناہوگی چنگاری کوآگ میں نہیں بدلنا۔

صدرعارف علوی نے مزید کہاک ہ یورپ کوبھی ہمارے احساسات وجذبات کااندازہ ہوچکاہے، یراعظم عمران خان کرپشن کیسزسےمتعلق مایوس ہیں۔

صدرمملکت کا کہنا تھا کہ تشددکاراستہ اختیارکرنےسےہماراہی نقصان ہوا۔

Read Comments