Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

'عمران خان نے اسلاموفوبیا سے متعلق آواز اٹھائی'

صدر پاکستان عارف علوی نے کہا ہے کہ دنیامیں اسلاموفوبیاکیخلاف سب...
شائع 15 اپريل 2021 08:25pm

صدر پاکستان عارف علوی نے کہا ہے کہ دنیامیں اسلاموفوبیاکیخلاف سب سےمؤثرآوازاٹھانےوالاعمران خان ہے، حکومت نےٹی ایل پی سےمذاکرات کےبعدکچھ نکات پردستخط کئے۔

صدر نے مزید کہا کہ فرانس میں کچھ عرصےسےہماراسفیرتعینات نہیں۔

صدرمملکت کا کہنا تھا کہ فرانسیسی حکومت نےکہاآپ اندورنی معاملات میں مداخلت کررہےہیں۔

صدرعارف علوی نے مزید کہا کہ میں نہیں سمجھتا کہ صورتحال ہاتھ سے نکلی ہے، ہم چاہتے ہیں ایسا کام ہوجس سے قوم مطمئن بھی ہو۔

صدرمملکت نے مزید کہا کہ ہمیں احتیاط کرناہوگی چنگاری کوآگ میں نہیں بدلنا۔

صدرعارف علوی نے مزید کہاک ہ یورپ کوبھی ہمارے احساسات وجذبات کااندازہ ہوچکاہے، یراعظم عمران خان کرپشن کیسزسےمتعلق مایوس ہیں۔

صدرمملکت کا کہنا تھا کہ تشددکاراستہ اختیارکرنےسےہماراہی نقصان ہوا۔

Arif Alvi

TLP

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div