Aaj Logo

شائع 17 اپريل 2021 11:20pm

مہنگائی ، پھل غریب کے دسترخوان سے دور

بڑھتی ہوئی مہنگائی نے پشاور کے عوام کو پھلوں سے دور کر دیا ۔رمضان دستر خوان کی لازمی ڈش فروٹ چاٹ عام آدمی کے دستر خوان سے غائب ہونے لگی ۔

ماہ صیام کی آمد کے ساتھ ہی فروٹ کی قیمتوں میں سو فیصد سے بھی زیادہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔

کیلا سو سے 120، سیب 120 سے 160، تربوز چالیس سے پچاس روپے فی کلو، سٹرابری 150 سے دوسو، جبکہ خربوزہ پچاس روپے فی کلو فروخت ہورہا ہے۔

پھلوں کی قیمتوں میں اضافے نے ہر کسی کی پسندیدہ فروٹ چاٹ کو تو جیسے افطار دسترخوان سے غائب ہی کردیا ہے۔غریب ہو یا امیر.رمضان المبارک میں ہر کسی کی خواہش ہوتی ہے کہ افطاری میں دسترخوان وسیع ہو لیکن مہنگائی کے چکر ویو میں ایسا ممکن نہیں رہا۔

شہری کہتے ہیں دو وقت کی روٹی پوری کریں یا فروٹ اور فروٹ چاٹ کھائیں

Read Comments