Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

مہنگائی ، پھل غریب کے دسترخوان سے دور

بڑھتی ہوئی مہنگائی نے پشاور کے عوام کو پھلوں سے دور کر دیا ...
شائع 17 اپريل 2021 11:20pm

بڑھتی ہوئی مہنگائی نے پشاور کے عوام کو پھلوں سے دور کر دیا ۔رمضان دستر خوان کی لازمی ڈش فروٹ چاٹ عام آدمی کے دستر خوان سے غائب ہونے لگی ۔

ماہ صیام کی آمد کے ساتھ ہی فروٹ کی قیمتوں میں سو فیصد سے بھی زیادہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔

کیلا سو سے 120، سیب 120 سے 160، تربوز چالیس سے پچاس روپے فی کلو، سٹرابری 150 سے دوسو، جبکہ خربوزہ پچاس روپے فی کلو فروخت ہورہا ہے۔

پھلوں کی قیمتوں میں اضافے نے ہر کسی کی پسندیدہ فروٹ چاٹ کو تو جیسے افطار دسترخوان سے غائب ہی کردیا ہے۔ غریب ہو یا امیر.رمضان المبارک میں ہر کسی کی خواہش ہوتی ہے کہ افطاری میں دسترخوان وسیع ہو لیکن مہنگائی کے چکر ویو میں ایسا ممکن نہیں رہا۔

شہری کہتے ہیں دو وقت کی روٹی پوری کریں یا فروٹ اور فروٹ چاٹ کھائیں

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div