Aaj Logo

شائع 18 اپريل 2021 04:51pm

'ایک پر امن اور مستحکم افغانستان، پاکستان کے مفاد میں ہے'

پاک افغان وزرائے خارجہ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کہتے ہیں کہ پاکستان، افغانستان کو پرامن اور مستحکم بنانے کےلئےاپنی مصالحانہ معاونت جاری رکھنے کیلئے پر عزم ہے۔

ٹیلیفونک رابطہ کے دوران افغان عمل امن پر اب تک کی پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔شاہ محمود قریشی نے کہاکہ ایک پر امن اور مستحکم افغانستان، پاکستان کے مفاد میں ہے۔ہم افغانستان میں پر تشدد واقعات میں کمی کے خواہشمند ہیں۔

انہوں نے کہاامید ہے افغانستان میں دیر پا قیام امن کی کوششوں میں 'استنبول پراسس' دوحہ ایگریمنٹ کو نتیجہ خیز بنانے کےلئے معاون ثابت ہو گا۔

افغان وزیر خارجہ محمد حنیف آتمر نے افغان امن عمل کو نتیجہ خیز بنانے کےلئے پاکستان کی مسلسل سفارتی، سیاسی اور اخلاقی معاونت کو سراہا۔

Read Comments