Aaj Logo

شائع 20 اپريل 2021 10:36am

برطانیہ نے بھارت کو سفری پابندیوں کی ریڈ لسٹ میں شامل کردیا

لندن :برطانیہ نے بھارت کو سفری پابندیوں کی ریڈ لسٹ میں شامل کردیا، بھارت سے آنے والوں کو 10دن قرنطینہ میں رہنا ہوگا۔

بھارت میں کورونا وائرس نے تباہی مچا دی، کورونا کیسز میں تیزی سے اضافے اور نئےقسم کا وائرس پھیلنے کے بعد برطانیہ نے بھارت کو سفری پابندیوں کی ریڈلسٹ میں شامل کرلیا۔

بھارت سےبرطانیہ جانےوالوں کو10دن قرنطینہ میں رہناہوگا،برطانیہ میں کوروناکی بھارتی قسم کے103کیسزرپورٹ ہوئے ہیں۔

برطانوی سیکرٹری صحت کا کہنا ہے کہ کوروناکی بھارتی قسم پرویکسین کارآمد نہیں ہے۔

Read Comments