Aaj Logo

شائع 22 اپريل 2021 10:18pm

سندھ : پی پی اور پی ٹی آئی میں قربتیں بڑھنے لگیں

پیپلز پارٹی کی پی ڈی ایم سی علیحدگی کے بعد سندھ میں حکومت اور تحریک انصاف میں قربتیں بڑھنے لگیں۔

سندھ حکومت نے اپوزیشن جماعتوں کو پبلک اکائونٹس کمیٹی اوردیگراسٹینڈنگ کمیٹیز پر تحفظات دور کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

پیپلز پارٹی کا موقف تھا کہ چارٹر اف ڈیموکریسی پر دستخط نہ کرنے والی جماعت کو پی اے سی کی سربراہی نہیں دی جاسکتی۔

پیپلز پارٹی کی پی ڈی ایم سی علیحدگی کے اثرات سامنے آنے لگے۔

سندھ حکومت اورتحریک انصاف میں قربیتیں بڑھنےلگیں۔ ایم کیو ایم، جی ڈی اے ارکان کی حکومتی نمائندوں کے ساتھ اہم بیٹھک ہوگئی ہے۔

اپوزیشن کا وفدمرتضیٰ وہاب کے دفتر پہنچ گیا ۔ اپوزیشن اراکین کاپی اےسی سمیت دیگرکمیٹیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ کنورنوید جمیل، بلال غفار،شہریارمہر وفد میں شامل ہیں۔

حکومت اوراپوزیشن کے درمیان معاملات طے پانے کا امکان ہے۔

Read Comments