Aaj Logo

شائع 24 اپريل 2021 08:56pm

ٹی ٹوئنٹی ، پاکستان اور زمبابوے کل مدمقابل

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان ٹی ٹوئںٹی سیریز کا آخری اور فیصلہ کن ٹاکرا کل ہوگا۔

ہرارے میں میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر دو بجے شروع ہوگا۔

گرین شرٹس نے پہلے میچ میں گیارہ رنز سے فتح سمیٹی۔ دوسرے میچ میں زمبابوے نے اٹھارہ رنز سے پچھاڑ کر سیریز برابر کی۔

آخری میچ کیلیے پاکستان کی پلائنگ الیون میں دو سے تین تبدیلیوں کا امکان ہے۔

Read Comments