پنجاب میں کورونا کے وار مسلسل جاری ہیں۔ چوبیس گھنٹوں میں مزید ایک ہزار نو سو پچانوے کیسز رپورٹ ہوگئے۔ چار سو دس وینٹی لیٹرز مریضوں کے زیر استعمال ہیں۔ دو سو بیس افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔
کورونا وائرس کے اعداوشمار میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔ چوبیس گھنٹے میں مزید ایک ہزار نو سو پچانوے افراد مرض کا نشانہ بنے۔
لاہور سے نو سو چھیانوے، ملتان ایک سو ستتر، راولپنڈی ایک سو گیارہ اور سرگودھا سے ایک سو آٹھ مریض رپورٹ ہوئے۔ بیاسی زندگیوں کے چراغ بجھ گئے جن میں سینتیس کا تعلق لاہورسے تھا۔ کورونا کیسز مسلسل بڑھنے پر اسپتالوں میں دباؤ بڑھ گیا ہے۔ ہیلتھ پروفیشنلز عوام کو ایس او پی پر عملدرآمد کی ہدایت کررہے ہیں۔
پنجاب کے چار سو دس وینٹیلیٹرز پر مریضوں کو طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں جبکہ لاہور میں باہتر فیصد آئی سی یو بھرے ہیں اور دوسو بیس مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔