Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

پنجاب: کورونا،220 افراد کی حالت تشویشناک

پنجاب میں کورونا کے وار مسلسل جاری ہیں۔ چوبیس گھنٹوں میں مزید...
شائع 07 مئ 2021 07:02pm

پنجاب میں کورونا کے وار مسلسل جاری ہیں۔ چوبیس گھنٹوں میں مزید ایک ہزار نو سو پچانوے کیسز رپورٹ ہوگئے۔ چار سو دس وینٹی لیٹرز مریضوں کے زیر استعمال ہیں۔ دو سو بیس افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔

کورونا وائرس کے اعداوشمار میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔ چوبیس گھنٹے میں مزید ایک ہزار نو سو پچانوے افراد مرض کا نشانہ بنے۔

لاہور سے نو سو چھیانوے، ملتان ایک سو ستتر، راولپنڈی ایک سو گیارہ اور سرگودھا سے ایک سو آٹھ مریض رپورٹ ہوئے۔ بیاسی زندگیوں کے چراغ بجھ گئے جن میں سینتیس کا تعلق لاہورسے تھا۔ کورونا کیسز مسلسل بڑھنے پر اسپتالوں میں دباؤ بڑھ گیا ہے۔ ہیلتھ پروفیشنلز عوام کو ایس او پی پر عملدرآمد کی ہدایت کررہے ہیں۔

پنجاب کے چار سو دس وینٹیلیٹرز پر مریضوں کو طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں جبکہ لاہور میں باہتر فیصد آئی سی یو بھرے ہیں اور دوسو بیس مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div