ملک میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث پاکستان سپرلیگ سکس کے بقیہ میچز کراچی سے یوای اے منتقل کرنےکا فیصلہ کرلیا گیا۔ایمرٹس کرکٹ بورڈ سے معاملات طے ہونے پرشیڈول جاری کیا جائے گا۔
پی ایس ایل سکس کے بقیہ میچز کورونا کے باعث کراچی میزبانی سے محروم ہوگیا۔ لیگ کویو اے ای میں مکمل کروانےکا فیصلہ کرلیا گیا۔
پی سی بی اور فرنچائز کے درمیان ورچوئل اجلاس کی میزبانی کیلئے یواے ای کو ترجیح دی گئی۔
دبئی اور ابوظبی کے مقامات زیر غور آئے۔ پی سی بی نے امارات کرکٹ بورڈ کو خط بھی لکھ دیا۔ معاملات طے ہونے پرشیڈول کا اعلان ہوگا۔
کورونا کیسزسامنے آنے پر لیگ کو مارچ میں ملتوی کردیا گیا تھا۔ بقیہ بیس میچز یکم جون سے کراچی میں کرانے کا کا اعلان کیا گیا تھا۔