Aaj News

جمعرات, اپريل 25, 2024  
16 Shawwal 1445  

پی ایس ایل یو اے ای منتقل

ملک میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث پاکستان سپرلیگ...
شائع 07 مئ 2021 11:13pm

ملک میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث پاکستان سپرلیگ سکس کے بقیہ میچز کراچی سے یوای اے منتقل کرنےکا فیصلہ کرلیا گیا۔ایمرٹس کرکٹ بورڈ سے معاملات طے ہونے پرشیڈول جاری کیا جائے گا۔

پی ایس ایل سکس کے بقیہ میچز کورونا کے باعث کراچی میزبانی سے محروم ہوگیا۔ لیگ کویو اے ای میں مکمل کروانےکا فیصلہ کرلیا گیا۔

پی سی بی اور فرنچائز کے درمیان ورچوئل اجلاس کی میزبانی کیلئے یواے ای کو ترجیح دی گئی۔

دبئی اور ابوظبی کے مقامات زیر غور آئے۔ پی سی بی نے امارات کرکٹ بورڈ کو خط بھی لکھ دیا۔ معاملات طے ہونے پرشیڈول کا اعلان ہوگا۔

کورونا کیسزسامنے آنے پر لیگ کو مارچ میں ملتوی کردیا گیا تھا۔ بقیہ بیس میچز یکم جون سے کراچی میں کرانے کا کا اعلان کیا گیا تھا۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div