Aaj Logo

شائع 12 مئ 2021 12:16pm

16مئی سے 30سال سے زائد افراد کیلئے کورونا ویکسین رجسٹریشن کھولنے کا اعلان

اسلام آباد:حکومت نے 16مئی سے 30سال سے زائد عمر کے افراد کیلئے کورونا ویکسین رجسٹریشن کھولنے کا اعلان کردیا۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی اوسی)کے سربراہ اسد عمر کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ایک ٹویٹ میں کہنا تھا کہ کورونا ویکسین کی استعداد کار بڑھنے سے ویکسی نیشن کے عمل میں بہتری آ رہی ہے، کووڈ 19 ویکسین لگانے کا سلسلہ جاری ہے، تمام وفاقی یونٹس میں شہریوں کی ویکسینشن ہو رہی ہے۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے بتایا کہ 30 سال اور اس سے زائد عمر والوں کی رجسٹریشن 16 مئی سے شروع ہوگی۔

دوسری جانب این سی او سی کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں ایک روز میں 1لاکھ 31 ہزار 517 افراد کو ویکسین لگائی گئی، اب تک 38 لاکھ 83 ہزار 884 افراد کو ویکسین لگائی جا چکی ہے۔

Read Comments