Aaj Logo

اپ ڈیٹ 11 جون 2021 05:37pm

قومی اسمبلی میں بجٹ اجلاس کے دوران اپوزیشن کا شور و شرابہ

قومی اسمبلی میں بجٹ تقریر کے دوران اپوزیشن کی شدید ہنگامہ آرائی جاری ہے۔

اجلاس میں اپوزیشن ارکان حکومت کیخلاف شدید نعرے بازی کررہے ہیں ، جبکہ خواتین ارکان نے بھی بینرز اٹھارکھے ہیں ۔

اجلاس کے دوران اپوزیشن خواتین ارکان حکومتی بینچز کے سامنے آگئیں تو اسپیکر اسدقیصر نے کہا کہ تمام ارکان اپنی اپنی نشستوں پر تشریف رکھیں۔

دوسری جانب وزیرخزانہ شوکت ترین آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کررہےہیں۔ اجلاس کے دوران وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کا تیسرا بجٹ پیش کرنااعزازکی بات ہے۔

وزیرخزانہ کا کہنا تھاکہ معیشت کو طوفان سے نکال کر ساحل تک لے آئے ہیں۔

وزیرخزانہ نے مزید کہا کہ ورثے میں ملنے والی تباہ حال معیشت کو بحال کیا ہے، قرضوں کی وجہ سےدیوالیہ پن کی صورتحال کاسامناتھا، کرنٹ اکاؤنٹ 20 ارب ڈالر کی سطح پر تھا۔

اس سے قبل وفاقی کابینہ نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10فیصد اضافےکی منظوری دے دی ۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت بجٹ سےمتعلق وفاقی کابینہ کاخصوصی اجلاس ہوا، جس میں آئندہ مالی سال کے بجٹ، ترقیاتی پروگرام اور دیگر امور پر غور کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نےآئندہ مالی سال کے بجٹ کی تجاویز کی منظوری دے دی جبکہ کابینہ نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10فیصد اضافےکی بھی منظوری دے دی ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ اجلاس میں تنخواہوں میں اضافےکےحوالےسےطویل بحث مباحثہ ہوا۔

Read Comments