Aaj Logo

شائع 25 جون 2021 03:38pm

سپریم کورٹ میں زیرالتواء مقدمات کی تعداد 51 ہزار سے زائد ہوگئی

اسلام آباد:سپریم کورٹ میں زیرالتوا ءمقدمات بڑھنے لگے ، کیسز کی تعداد51 ہزار سے زائد ہوگئی ،عدالت عظمیٰ میں ایک ریفرنس،24ازخود نوٹسزکےساتھ 39ہزارفوجداری مقدمات اوراپیلیں بھی زیرالتواءہیں ۔

سپریم کورٹ میں زیرالتوا ءمقدمات میں مسلسل اضافہ ہونے لگا، عدالت عظمی میں زیر التواء مقدمات 50 ہزار سے بڑھ گئے ۔

سپریم کورٹ نے 15 جون تک کی رپورٹ جاری کردی ،جس کے مطابق زیرالتوا ءمقدمات کی تعداد 51 ہزار387 تک پہنچ گئی ،جن میں 39ہزار سے زائد دیوانی مقدمات اوراپیلیں ہیں جوزیرالتوء کی کل تعداد کا 75 فیصد ہے ۔

اس وقت سپریم کورٹ میں 105 آئینی درخواستین زیرالتواء ہیں ، عدالت عظمیٰ میں ایک ریفرنس اور24 ازخود نوٹسزبھی زیرالتوا ءہیں ۔

Read Comments