Aaj Logo

شائع 18 جولائ 2021 06:43pm

'میں پاکستان کو دنیا کا عظیم ملک بنانا چاہتا ہوں'

وزیر اعظم عمران خان کہتے ہیں میں پاکستان کودنیا کاعظیم ملک بناناچاہتاہوں۔چاہتاہوں کہ دنیا میں ہمارے پاسپورٹ کی عزت ہو۔

بھمبر میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ بھمبرکےعوام کی ہمت اور جنون کوسلوٹ کرتا ہوں۔ کوروناختم نہیں ہوا،مجھےآپ سب کی فکر ہے۔عوام سےکوروناایس اوپیزپرعمل کی تاکیدکرتاہوں۔

انہوں نے کہانواز شریف نے ایسی ایکٹنگ کی کہ ہماری خواتین نےروناشروع کردیا۔لندن پہنچتے ہی نیانوازشریف نظرآنےلگا۔

وزیر اعظم نے کہاعمران خان ڈنڈوں سےسپریم کورٹ پرحملہ نہیں کرتا۔پاکستان میں آج عدالتیں آزادہیں۔ تحریک انصاف عدالتوں کوکنٹرول نہیں کرتیں۔عدالتیں آزاد ہیں تو ان کو خوف کس بات کاہے؟

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے2وزیروں کوبھی جیل میں ڈالاگیا۔ہم عدالتوں پردباؤڈالتےتووزیرجیل نہ جاتے۔

انہوں نے مزید کہاآنےوالےدنوں میں مقبوضہ کشمیرکوآزاد دیکھیں گے۔

Read Comments