Aaj News

جمعہ, اپريل 19, 2024  
10 Shawwal 1445  

'میں پاکستان کو دنیا کا عظیم ملک بنانا چاہتا ہوں'

وزیراعظم عمران خان نے بھمبر میں انتخابی جلسے سے خطاب میں کہا عمران خان ڈنڈوں سےسپریم کورٹ پرحملہ نہیں کرتا۔پاکستان میں آج عدالتیں آزادہیں۔
شائع 18 جولائ 2021 06:43pm

وزیر اعظم عمران خان کہتے ہیں میں پاکستان کودنیا کاعظیم ملک بناناچاہتاہوں۔چاہتاہوں کہ دنیا میں ہمارے پاسپورٹ کی عزت ہو۔

بھمبر میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ بھمبرکےعوام کی ہمت اور جنون کوسلوٹ کرتا ہوں۔ کوروناختم نہیں ہوا،مجھےآپ سب کی فکر ہے۔عوام سےکوروناایس اوپیزپرعمل کی تاکیدکرتاہوں۔

انہوں نے کہانواز شریف نے ایسی ایکٹنگ کی کہ ہماری خواتین نےروناشروع کردیا۔لندن پہنچتے ہی نیانوازشریف نظرآنےلگا۔

وزیر اعظم نے کہاعمران خان ڈنڈوں سےسپریم کورٹ پرحملہ نہیں کرتا۔پاکستان میں آج عدالتیں آزادہیں۔ تحریک انصاف عدالتوں کوکنٹرول نہیں کرتیں۔عدالتیں آزاد ہیں تو ان کو خوف کس بات کاہے؟

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے2وزیروں کوبھی جیل میں ڈالاگیا۔ہم عدالتوں پردباؤڈالتےتووزیرجیل نہ جاتے۔

انہوں نے مزید کہاآنےوالےدنوں میں مقبوضہ کشمیرکوآزاد دیکھیں گے۔

pm imran khan

Election Campaign

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div