Aaj Logo

اپ ڈیٹ 18 جولائ 2021 09:20pm

'نوازشریف کی پالیسی تھی بھارت پر تنقید نہیں کرنی'

وزیر اعظم عمران خان کہتے ہیں نوازشریف کی پالیسی تھی بھارت پر تنقید نہیں کرنی۔مودی کے ڈر سے نوازشریف حریت رہنماؤں سے بھی نہیں ملے۔

وزیراعظم عمران خان نے میرپورآزاد کشمیر میں جلسے سے خطاب کیا۔

خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں بھارتی تنقید پر پاکستان کی جانب سے کوئی نہیں بولتا تھا۔آزادانسان کبھی کسی کی غلامی نہیں کرتا۔

انہوں نےکہامودی کوغلط فہمی تھی کہ پاکستان کبھی آواز نہیں اٹھائے گا۔میں کشمیرکےلئےہر فورم پر لڑا۔ دنیا کوآرایس ایس کی اصلیت سے آگاہ کیا۔آر ایس ایس تمام بھارتیوں کو برابر کاشہری نہیں مانتے۔بھارت میں دلت،سکھ،عیسائی کوبھی برابری کی شہریت حاصل نہیں۔بھارت کشمیریوں کوبرابرکاشہری نہیں مانتے۔بھارت کا 5 اگست کااقدام ایسی سلسلےکی کڑی ہے۔کشمیری عوام نےکبھی بھی بھارت کےآگےگھٹنےنہیں ٹیکے۔

انہوں نےکہاعوام26جولائی کوصادق اورامین پارٹی لیڈرکو ووٹ دیں۔ہوسکتاہےپی ٹی آئی نےکسی دونمبرآدمی کو ٹکٹ دےدیاہو۔میں چوری نہیں کررہاتو کسی کوچوری نہیں کرنے دوں گا۔

عمران خان نے کہا2بڑی پارٹیاں 30سال سےملک کونوچ رہی تھیں۔یہ خود بھی پیسہ بناتےہیں اوردوسروں کوبھی بنانےدیتےہیں۔

Read Comments