Aaj Logo

شائع 20 جولائ 2021 09:12am

'سیلفی لینی ہے تو 100 روپے ادا کرنے ہوں گے۔۔۔'

بھارتی ریاست مدھیا پردیش کے شہر اندور میں بی جے پی سے تعلق رکھنے والی وزیر برائے سیاحت اوشا ٹھاکر نے اپنے ساتھ سیلفی لینے کے خواہش مند افراد سے فی کس 100 روپے فیس وصول کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اوشا ٹھاکر نے اپنے حامیوں سے کہا کہ اگر وہ ان کے ساتھ سیلفی لینے کے خواہش مند ہیں تو فی سیلفی 100 روپے ادا کرنے ہوں گے۔

اوشا ٹھاکر نے میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ سیلفی لینے کے دوران بہت وقت ضائع ہوتا ہے جس کی وجہ سے بسا اوقات گھنٹوں کی تاخیر کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے، اس لیے انہوں ںے فیصلہ کیا ہے کہ اب جو بھی ان کے ساتھ سیلفی لے گا وہ 100 روپے فی سیلفی قیمت ادا کرے گا۔

اس سے قبل اوشا ٹھاکر ںے پارٹی کارکنان کی جانب سے پیش کیے جانے والے پھولوں کے گلدستے بھی قبول کرنے سے انکار کیا تھا اور کہا تھا کہ انہیں پھول پیش نہ کیے جائیں۔

خیال رہے کہ 55 سالہ وزیر سیاحت اوشا ٹھاکر اکثر و بیشتر اپنے متضاد بیانات کی وجہ سے میڈیا میں سرخیوں کی زینت بنتی رہتی ہیں۔

Read Comments