Aaj Logo

شائع 20 جولائ 2021 11:02am

خیبرپختونخوا میں بارشوں سے موسم خوشگوار، مختلف حادثات میں 6اموات

پشاور:خیبرپختونخوا میں بارشوں سے موسم خوشگوار ہوگیا جبکہ مختلف حادثات میں 6 اموات بھی واقع ہوگئیں۔

محکمہ موسمیات خیبرپختونخوا کے مطابق گُزشتہ 24 گھنٹے کے دوران سب سے زیادہ بارش سیدو شریف میں 64 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

اس کے علاوہ مالم جبہ میں 60، پارہ چنار 30، دیراپر 27،دیر لوئر09 ، کاکول 28 ، بنوں 10، بالاکوٹ، چراٹ اور پٹن میں 3، پشاور اور تخت بائی میں 2 اور کالام میں1 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

بارشوں اور فلش فلڈز سے اب تک 6 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ 7 افراد ذخمی ہوگئے جبکہ اپر دیر میں 2 مکانات، کرک اور شانگلہ میں ایک ایک مکان کو جزوی نقصان بھی پہنچا۔

اس کے علاوہ پشاور میں بارش کے بعد کئی شاہرائیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگی جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مُشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

Read Comments