Aaj Logo

شائع 21 جولائ 2021 02:54pm

کراچی : شپنگ لائن کا بحری جہاز سی ویو پر پھنس گیا

کراچی میں شپنگ لائن کا سپلائی کا بحری جہاز سی ویو کے ساحل پر پھنس گیا۔

جہاز ہینگ ٹونگ ساحل سے کچھ کلو میٹر سے کم دوری پر ہے، شپنگ لائن لائن سپلائی کا جہاز سامان فراہم کر نے کے بعد واپس جارہا تھا۔

جہاز کا انجن کمزور ہونے پر اونچی لہروں کو برداشت نہیں کرسکا۔

سپلائی کے بحری جہاز کو سمندری کی لہروں نے ساحل کی طرف دھکیل دیا۔

جہاز کو ریسکیو کرنے کے لیے کے پی ٹی اور نیوی کے جہاز روانہ کردیئے گئے۔

Read Comments