Aaj Logo

شائع 02 اگست 2021 06:33pm

کشمیر پریمیئر لیگ آئی سی سی کے دائرہ کار میں نہیں: آئی سی سی کا بھارت کو جواب

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے بھارتی کرکٹ بورڈ کےکشمیر پریمیئرلیگ پر پابندی لگانےکےمطالبے کے جواب میں کہاہے کہ کشمیر پریمیئرلیگ کےبین الاقوامی نہ ہونے کی وجہ سے وہ آئی سی سی کے دائرہ کار میں نہیں آتی۔

ترجمان آئی سی سی نے جیو ٹی وی سے گفتگو کرتےہوئےکہاکہ آئی سی سی کے ضابطے کے مطابق ہر قومی فیڈریشن کو اختیار ہے کہ اپنی سرزمین پر ہونے والے ڈومیسٹک میچوں پر پابندی لگائے۔ آئی سی سی صرف ایسوسی ایٹ ممبران کی سرزمین پر منعقد ہونے والے میچوں کے معاملے پر دخل دے سکتا ہے۔

بی سی سی آئی کا اعتراض یہ ہے کہ ٹورنامنٹ مظفرآباد کے متنازعہ خطے میں ہورہا ہے، آیا وہاں میچ کھیلا جاسکتا ہے۔

تاہم دی نیوز کے مطابق سری نگر جو ایک متنازعہ خطہ ہے، میں بھارت 1983 میں ویسٹ انڈیز اور 1986 میں آسٹریلیا کے خلاف میچ کھیل چکا ہے۔

کشمیر پریمیئر لیگ کی ابتداء 6 اگست سے ہورہی ہے۔ لیگ میں صفِ اول کے کرکٹرز حصہ لے رہے ہیں جن میں شاہد آفریدی اور شعیب ملک شامل ہیں۔

آج ٹی وی میر پور رائلز کا بطور آفیشل میڈیا اسپانسر حصہ ہے۔

Read Comments