Aaj Logo

شائع 21 اگست 2021 10:43am

' افغانستان میں اسلامی اور ‬شرعی قوانین پر مبنی حکومت ہوگی'

سینئر طالبان کمانڈر وحید اللہ ہاشمی کا کہنا ہے کہ افغانستان میں اسلامی اور ‬شرعی قوانین پر مبنی حکومت ہوگی۔

برطانوی خبر رساں ادارے کو دیے گئے انٹرویو میں وحید اللہ ہاشمی نے واضح کیا کہ افغانستان میں جمہوری نظام حکومت نہیں ہوگا، حکومت سازی کے لیے طالبان قیادت افغانستان اور قطر میں کام کررہی ہے۔

طالبان رہنما نے بتایا کہ افغان حکومت کی کمان بطور سپریم لیڈر تحریک کے رہنما ہیبت اللہ اخوانزادہ کے ہاتھوں میں ہی رہنے کا امکان ہے۔

وحید اللہ ہاشمی کا کہنا تھا کہ پچھلی فوج ختم ہوچکی لیکن سابق فوجیوں کو واپس پرانے عہدوں پر رکھا جاسکتا ہے، کیونکہ زیادہ تر سابق فوجیوں نے ترکی، جرمنی اور انگلینڈ میں اعلیٰ تربیت حاصل کر رکھی ہے۔

Read Comments