Aaj Logo

اپ ڈیٹ 23 اگست 2021 03:04pm

حرا مانی کی نئی سریلی ویڈیو، لاکھوں دل پگھلا دئیے

حرا مانی کا شمار پاکستان کی ان ملٹی ٹیلنٹڈ فنکاراؤں میں ہوتا ہے جو نہ صرف اداکاری کے میدان میں جھنڈے گاڑھ چکی ہیں بلکہ اپنی گلوکاری سے بھی مداحوں کو دنگ کردیتی ہیں۔

حرا مانی بہترین اداکارہ تو ہیں ہی اس میں کوئی شک نہیں، لیکن اس کے ساتھ ساتھ وہ انتہائی سریلی اور میٹھی آواز کی مالک بھی ہیں۔ دو بول، دل موم کا دیا، یقین کا صفر اور میرے پاس تم ہو جیسے بڑے پروجیکٹس میں اپنی اداکاری سے خود کو منوانے والی حرا مانی نے انسٹاگرام پر حرا مانی نے اپنی گلوکاری کے فن کے مظاہرے کی نئی ویڈیو جاری کی ہے۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ حرا مانی اس سے پہلے پروگرام کشمیر بیٹ میں بھی اپنی سریلی آواز کا جادو جگا چکی ہیں۔ اداکارہ کا پہلا گیت سواری تھا جس پر انہوں نے اسٹیج پرفارمنس بھی دی تھی۔

حرا مانی کے گانے کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ ریلیز کے پہلے ہی روز یوٹیوب پر گانے کی ویڈیو کو 83 ہزار سے زائد مرتبہ دیکھا گیا۔ مداحوں کا کہنا ہے کہ حرا مانی گلوکاری کرتے ہوئے جو تاثرات چہرے پر لاتی ہیں وہ قابل دید ہوتے ہیں۔

Read Comments