Aaj Logo

شائع 26 اگست 2021 10:30pm

برطانیہ کا پاکستان کو ریڈ لسٹ میں رکھنے کا فیصلہ برقرار

برطانیہ نے پاکستان کو سفری ریڈ لسٹ میں رکھنے کا فیصلہ برقرار رکھا ہے.

برطانوی حکومت کی ویب سائٹ پر بین الاقوامی سفرکے متعلق تازہ ترین اپ ڈیٹس کے مطابق پاکستان برطانیہ کی سفری ریڈ لسٹ میں برقرار ہے.

ویب سائٹ کے مطابق پیر 30 اگست صبح 4بجے سے کینیڈا، ڈینمارک، فِن لینڈ، لیشٹنسٹائن، لیتھوینیا، سوئٹزرلینڈ اور دی ایزورس کو گرین لسٹ جبکہ مونٹیگرو اور تھائی لینڈ کو ریڈ لسٹ میں شمار کیا جائے گا.

وزراء کی جانب ممالک کے متعلق سفری پابندیوں کے یہ فیصلے جوائنٹ بائیو سیکیورٹی سینٹر کی جانب سے فراہم کردہ ڈیٹا اور تجزیے کے بعد کیے جارہے ہیں.

Read Comments