Aaj Logo

شائع 13 ستمبر 2021 11:59am

تربوز کے چھلکے کے "جادوئی" فوائد

تربوز کا شمار روح زمین کے مفید ترین پھلوں میں ہوتا ہے، کیونکہ یہ پوٹاشیم اور میگنیشیم جیسے اہم وٹامن سے بھرپور ہوتا ہے۔ تاہم ہم میں سے اکثر لوگ اس کے سبز چھلکے کو پھینک دیتے ہیں جب کہ یہ کھایا جا سکتا ہے اور یہ ایسے فوائد رکھتا ہے جن کا ہم تصور بھی نہیں کرسکتے۔

طبی امور سے متعلق انگریزی ویب سائٹ "Health Line" کے مطابق تربوز کے چھلکے کے متعدد فوائد ہیں۔

تربوز کا چھلکا ورزش اور مشق کے دوران کھلاڑیوں کی کارکردگی بہتر بنانے میں مدد گار ہوتا ہے۔ چھلکے کے اندر موجود سٹرولین خون کی شریانوں کو وسیع کرتا ہے۔ علاوہ ازیں سٹرولین سپلیمنٹ آکسیجن کو پٹھوں تک پہنچانے کا عمل بہتر بناتا ہے۔

بعض تحقیقی مطالعوں کے مطابق تربوز انتہائی موٹاپے سے دوچار افراد کے لیے فشار خون کنٹرول کرنے میں معاون ہوتا ہے۔ سٹرولین سپلیمنٹ بلند فشار خون میں مبتلا افراد کا بلڈ پریشر کم کرتا ہے۔ اسی طرح تربوز کو ممکنہ طور پر پیشاب آور شمار کیا جاتا ہے۔

تربوز کے چھلکے کا ایک اور فائدہ اس کا ریشے سے بھرپور ہونا ہے۔ ریشے سے بھرپور غذائی نظام آنتوں کی حرکت کو منظم رکھتا ہے۔ علاوہ ازیں یہ بڑی آنت کے امراض سے متاثر ہونے کے خطرات کو کم کرتا ہے۔

اسی طرح ریشہ خون میں کولیسٹرول اور شوگر کی سطح کو کم رکھنے میں مدد کرتا ہے۔

Read Comments