ترجمان پنجاب حکومت فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ شریف خاندان نے اپنے عمل سے مودی سے محبت اور وطن سے دشمنی ثابت کی۔ نیوزی لینڈ ٹیم کی واپسی پر بھارتی میڈیا کے ساتھ مریم نواز بھی جشن منا رہی ہیں۔
ترجمان پنجاب حکومت فیاض الحسن چوہان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مریم نواز کے خاندانی مفادات کی ہر ڈور کا سرا پاکستان سے باہرملتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بیگم صفدراعوان کے بجائے پوری قوم نیوزی لینڈ ٹیم کے جانے پرافسردہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ شریف خاندان نے اپنے اعمال سے ثابت کر دیا کہ وہ مودی کے عزیز دار ہیں۔ بیگم صفدر اعوان کے پاکستانیت کے لباس میں ملک دشمنی چھپی ہے۔