Aaj News

ہفتہ, مئ 18, 2024  
09 Dhul-Qadah 1445  

'شریف خاندان نے اپنے عمل سے مودی سے محبت اور وطن سے دشمنی ثابت کی'

ترجمان پنجاب حکومت فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ شریف خاندان نے...
شائع 18 ستمبر 2021 09:41pm

ترجمان پنجاب حکومت فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ شریف خاندان نے اپنے عمل سے مودی سے محبت اور وطن سے دشمنی ثابت کی۔ نیوزی لینڈ ٹیم کی واپسی پر بھارتی میڈیا کے ساتھ مریم نواز بھی جشن منا رہی ہیں۔

ترجمان پنجاب حکومت فیاض الحسن چوہان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مریم نواز کے خاندانی مفادات کی ہر ڈور کا سرا پاکستان سے باہرملتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بیگم صفدراعوان کے بجائے پوری قوم نیوزی لینڈ ٹیم کے جانے پرافسردہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شریف خاندان نے اپنے اعمال سے ثابت کر دیا کہ وہ مودی کے عزیز دار ہیں۔ بیگم صفدر اعوان کے پاکستانیت کے لباس میں ملک دشمنی چھپی ہے۔