Aaj Logo

شائع 08 اکتوبر 2021 10:27pm

منشیات برآمدگی کیس، کنگ خان کے بیٹے آریان کی ضمانت مسترد

بولی وڈ کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان منشیات برآمدگی کیس میں تاحال زیر حراست ہیں اور اب انکی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے کیونکہ عدالت نے انکی درخواست ضمانت مسترد کردی ہے۔

منشیات برآمدگی کیس میں آریان خان کے علاوہ منمن دھامیچا اور ارباز مرچنٹ نامی افراد کی بھی درخواست ضمانت دائر کی گئی تھی اور عدالت نے انکی درخواستیں بھی مسترد کردی ہیں۔

عدالت میں پیشی کے موقعے پر آریان کے وکیل کا موقف تھا کہ ان کے موکل کا تعلق ایک معزز گھرانے سے ہے اور ساتھ ہی میں انکی اس معاشرے میں جڑیں اسلئے وہ فرار نہیں ہونگے۔

اس موقعے پر انکے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے ماضی کے کیسز کا حوالہ بھی دیا۔ سماعت میں انہوں نے بھارتی انسداد منشیات کے ادارے این سی بی کے اس موقف کو بھی چیلنج کیا کہ آریان باہر نکلنے کے شواہد مٹاسکتے ہیں ،

انہوں نے اس حوالے سے مزید موقف اختیار کیا کہ آریان کے پاس سے منیشات ہی برآمد نہیں ہوئی ہے بلکہ ان کو واٹس ایپ چیٹ کی بنیاد پر گرفتار کیا گیا ہے۔

تاہم مجسٹریٹ نے آریان کی ضمانت سے متعلق وکیل کا موقف ماننے سے انکار کرتے ہوئے اسکو مسترد کردیا۔

پس منظر۔ ۔ ۔

بولی وڈ کنگ، شاہ رخ خان کے بڑے بیٹے آریان کو بھارت کے نارکوٹکس کنٹرول بیورونے گرفتار کرلیا ہے۔ ان کو منشیات کیس میں گرفتار کیا گیا ہے۔

ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق این سی بی نے 2 اکتوبر کی رات کو ممبئی کی بندرگاہ پر کروز شپ پر چھاپہ مارا تھا ،کروزشپ پارٹی جاری تھی ۔

اس سے پہلے اے این آئی نے اپنی ٹوئٹ میں پارٹی پر چھاپے کے دوران دس افراد کی گرفتاری کی تصدیق کی تھی۔

Source: hindustan times

Read Comments