Aaj Logo

شائع 13 اکتوبر 2021 11:15pm

'حکومتی دانشمندانہ پالیسیوں نے معیشت کو صحیح سمت میں گامزن کردیا ہے'

صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی کہتے ہیں موجودہ حکومت کی دانشمندانہ پالیسیوں نےمعیشت کو صحیح سمت میں گامزن کردیا ہے اور پاکستان خطے میں معاشی مرکز کے طور پر ابھرا ہے۔

بدھ کو کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر نے ملک میں گاڑیوں کے مقامی یونٹس کاخیرمقدم کیا اور نوجوانوں کو منڈی کے تقاضوں کے مطابق ہنر سکھانے کی ضرورت پر زور دیا۔

ڈاکٹر عارف علوی نے کہا تجارتی سرگرمیاں بڑھانے پر توجہ مرکوز کی جانی چاہیئے۔

انہوں نے کہا حکومت کی سرمایہ کار دوست پالیسیوں سے سرمایہ کار راغب ہوئے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ دبئی ایکسپو میں پاکستان پویلین منفرد نظر آرہا ہے۔

صدر مملکت نے دنیا میں ملک کے تشخص کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا کیونکہ ماضی میں سازشوں کے ذریعے ملک کو بدنام کیا گیا۔

ریڈیو پاکستان

Read Comments