وزیراعظم عمران خان اورآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے این سی او سی کا دورہ کیا ہے ۔ اور دورے میں وزیراعظم نے کورونا کی روک تھام کیلئےاین سی اوسی کی کاوشوں کوسراہا ۔
این سی اوسی کے مطابق وزیراعظم عمران خان اورآرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے این سی او سی کا دورہ کیا ہے ۔ جہاں ڈی جی این سی اوسی میجرجنرل آصف محمود گورائے نے ان کو کورونا کی تازہ ترین صورتحال پربریفنگ دی ۔
دورے میں کورونا کے سدباب ویکسین کی فراہمی اورمنیجمنٹ اسٹریٹیجیزپربھی روشنی ڈالی گئی ۔
وزیراعظم نے کورونا کی روک تھام کیلئےاین سی اوسی کی کاوشوں کوسراہا گیا ۔ اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے صوبوں اوردیگر اداروں کی کورونا سے بچاؤ کیلئےکوششوں کی بھی تعریف کی ۔
دورے میں وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ویکسی نیشن کےلازمی عمل کی تکمیل کیلئےتمام فریقین بھرپوراقدامات کریں ۔
وزیراعظم نےلیفٹیننٹ جنرل حمودالزمان خان کی ریٹائرمنٹ پرانہیں این سی اوسی کامومنٹوپیش کیا اورانکی انتھک کوششوں اورخدمات کی بھی تعریف کی ۔
دورے میں وزیراعظم کاکہنا تھا کہ این سی اوسی نےکوروناکیخلاف قوم کی جنگ میں اہم کرداراداکیا ہے ۔