Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

وزیراعظم عمران خان اورآرمی چیف جنرل باجوہ کا این سی او سی کا دورہ

وزیراعظم عمران خان اورآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے این سی...
شائع 18 اکتوبر 2021 07:17pm

وزیراعظم عمران خان اورآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے این سی او سی کا دورہ کیا ہے ۔ اور دورے میں وزیراعظم نے کورونا کی روک تھام کیلئےاین سی اوسی کی کاوشوں کوسراہا ۔

این سی اوسی کے مطابق وزیراعظم عمران خان اورآرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے این سی او سی کا دورہ کیا ہے ۔ جہاں ڈی جی این سی اوسی میجرجنرل آصف محمود گورائے نے ان کو کورونا کی تازہ ترین صورتحال پربریفنگ دی ۔

دورے میں کورونا کے سدباب ویکسین کی فراہمی اورمنیجمنٹ اسٹریٹیجیزپربھی روشنی ڈالی گئی ۔

وزیراعظم نے کورونا کی روک تھام کیلئےاین سی اوسی کی کاوشوں کوسراہا گیا ۔ اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے صوبوں اوردیگر اداروں کی کورونا سے بچاؤ کیلئےکوششوں کی بھی تعریف کی ۔

دورے میں وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ویکسی نیشن کےلازمی عمل کی تکمیل کیلئےتمام فریقین بھرپوراقدامات کریں ۔

وزیراعظم نےلیفٹیننٹ جنرل حمودالزمان خان کی ریٹائرمنٹ پرانہیں این سی اوسی کامومنٹوپیش کیا اورانکی انتھک کوششوں اورخدمات کی بھی تعریف کی ۔

دورے میں وزیراعظم کاکہنا تھا کہ این سی اوسی نےکوروناکیخلاف قوم کی جنگ میں اہم کرداراداکیا ہے ۔

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div