Aaj Logo

شائع 20 اکتوبر 2021 06:18pm

'نااہل حکومت نےعوام کاجینا مشکل بنادیا ہے'

رہنماءن لیگ راناثناء اللہ نے کہا ہے کہ پی ٹی ایم تمام جماعتوں کے ساتھ ملکر احتجاج کرے گی۔شیخ رشیدبازنہ آئے توان کی اینٹ سےاینٹ بجادیں گے۔

رہنماءن لیگ رانا ثناء اللہ نے لاہور میں میڈیا سےگفتگوکرتے ہوئے کہانااہل حکومت نےعوام کاجینا مشکل بنادیا ہے۔مہنگائی کےخلاف بھرپور احتجاج کریں گے۔

ان کاکہناتھاجمعےکوتمام شہروں میں مہنگائی کےخلاف احتجاج ہوگا۔ہوسکتاہےلانگ مارچ کےوقت نوازشریف بھی ملک میں ہوں۔پی ڈی ایم سمیت دیگرجماعتوں سےمل کر احتجاج ہوگا۔احتجاج میں تمام طبقوں کو شامل کریں گے۔

رانا ثناء نے کہاشیخ رشیدہرروز گٹھیاقسم کی گفتگو کرتے ہیں۔شیخ رشیدبازنہ آئےتوان کی اینٹ سےاینٹ بجادیں گے۔

Read Comments