Aaj Logo

شائع 21 اکتوبر 2021 06:10pm

'عمران خان کی جگہ کوئی اور ہوتا تو حالات مزید خراب ہوتے'

وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گِل کہتے ہیں پاکستان میں دنیا سےکم مہنگائی ہوئی ہے۔پوری دنیامیں پٹرول 113فیصد مہنگا ہوا ہے۔ایل این جی پوری دنیامیں101 فیصد بڑھی ہے۔

میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے شہباز گِل نے کہاموجودہ حکومت کوعوام کااحساس ہے۔دنیامیں خوردنی تیل48فیصد اورپاکستان میں38فیصدمہنگاہوا۔آنےوالےدنوں میں دنیامیں مزید مہنگائی ہوگی۔

انہوں نےکہاہماری حکومت کسانوں کولٹنےنہیں دےگی۔عمران خان کی جگہ کوئی اورہوتاتوحالات مزیدخراب ہوتے۔ملک میں زرمبادلہ کےذخائرتاریخی سطح پرہیں۔ مہنگائی سے صرف تنخواہ دارطبقہ پریشان ہے۔

شہباز گِل نے کہا ہم آئندہ الیکشن کانہیں آئندہ نسل کا سوچ رہےہیں۔والدین کوبھی بچوں کےاچھےمستقبل کیلئےمشکل فیصلےکرناہوتےہیں۔

Read Comments