Aaj Logo

شائع 21 اکتوبر 2021 07:08pm

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: بنگلادیش نے سپر 12مرحلے کےلئے کوالیفائی کرلیا

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں مسلسل دوسری فتح کےبعد بنگلادیش نے سپر12مرحلےکےلئے کوالیفائی کرلیا۔راؤنڈ ون کے نویں میچ میں بنگلادیش نے پی این جی کو84رنز سے پچھاڑ دیا۔

عمان میں بنگال ٹائیگرز پہلے کھیلتے ہوئے سات وکٹوں پر 181رنز بنائے۔

جواب میں پی این جی کا کوئی پرسان حال نہ رہا۔بنگلادیشی بولرزنے مخالف بیٹنگ لائن کے پرخچے اڑادیے۔

شکیب الحسن نے چار کھلاڑیوں کوچلتا کیا۔

سیف الدین اور تسکین احمد نے دو دو شکارکیے۔

پی این جی کی ٹیم 97رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

Read Comments