Aaj News

ہفتہ, اپريل 27, 2024  
18 Shawwal 1445  

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: بنگلادیش نے سپر 12مرحلے کےلئے کوالیفائی کرلیا

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں مسلسل دوسری فتح کےبعد بنگلادیش نے...
شائع 21 اکتوبر 2021 07:08pm
بنگلادیش نے پیپوا نیو گنی کو 84 رنز سے شکست دی
بنگلادیش نے پیپوا نیو گنی کو 84 رنز سے شکست دی

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں مسلسل دوسری فتح کےبعد بنگلادیش نے سپر12مرحلےکےلئے کوالیفائی کرلیا۔راؤنڈ ون کے نویں میچ میں بنگلادیش نے پی این جی کو84رنز سے پچھاڑ دیا۔

عمان میں بنگال ٹائیگرز پہلے کھیلتے ہوئے سات وکٹوں پر 181رنز بنائے۔

جواب میں پی این جی کا کوئی پرسان حال نہ رہا۔بنگلادیشی بولرزنے مخالف بیٹنگ لائن کے پرخچے اڑادیے۔

شکیب الحسن نے چار کھلاڑیوں کوچلتا کیا۔

سیف الدین اور تسکین احمد نے دو دو شکارکیے۔

پی این جی کی ٹیم 97رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

T20

Bangladesh

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div