Aaj Logo

شائع 10 نومبر 2021 03:33pm

رمیز راجہ کا ٹی20 ورلڈ کپ میں قومی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار

لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) کے چیئرمین رمیز راجہ نے ٹی 20ورلڈ کپ میں قومی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہارکردیا۔

چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے اپنی کارکردگی سے غیرمستقل مزاجی کے ٹیگ کوختم کیا، ناک آؤٹ مرحلے میں جانے سے قبل ٹیم کا اعتماد بلند ہے۔

رمیز راجہ نے مزیدکہا کہ سیمی فائنل میں بابراعظم کوکچھ نیا کرنے کی ضرورت نہیں، وہ بہت اچھے انداز میں ٹیم کی قیادت کررہے ہیں، اچھی کرکٹ کھیلیں، پوری قوم کی دعائیں آپ کے ساتھ ہیں۔

Read Comments