کوہ پیما علی سدپارہ کے بیٹے ساجد سدپارہ کی زندگی خطرے سے باہر

کوہ پیما علی سدپارہ کے بیٹے ساجد سدپارہ کی زندگی کو خطرہ لاحق...
اپ ڈیٹ 17 نومبر 2021 12:16am

کوہ پیما علی سدپارہ کے بیٹے ساجد سدپارہ کی طبیعت بہتری کی جانب گامزن ہے اور اب انکی زندگی کو خطرے سے باہر قرار دیاجارہا ہے ۔

ساجد سدپارہ ماونٹ ایورسٹ کا نیا روٹ ڈھونڈ رہے تھے، آکسیجن کی کمی کے باعث ساجد سدپارہ کا ذہنی توازن بگڑ گیا۔

بیس کیمپ کے قریب ساجد سدپارہ کو رسیوں سے باندھ دیا گیا۔ مقامی کوہ پیماوں کی ساجد سدپارہ کو بیس کیمپ لانے کی کوشش کررہے ہیں۔

ساجد فرنچ کوہ پیما مارک بٹارڈ کی مہم کا حصہ تھے۔ مقامی کوہ پیماؤں نے پاکستانی پاسپورٹ دیکھ کر انکی شناخت کی۔غیر ملکی کوہ پیماوں نے نیپال میں پاکستانی سفارتخانہ سے رابطہ کیا ہے ۔

Read Comments