Aaj Logo

شائع 09 دسمبر 2021 10:11am

دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور کی پہلی پوزیشن، ایئر کوالٹی انڈیکس 313 ریکارڈ

لاہور: پنجاب میں دھویں کے بادلوں کا راج برقرار ہے، دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور مسلسل پہلی پوزیشن پر ہے، آج بھی ایئر کوالٹی انڈیکس 313ریکارڈ کیا گیا۔

دھویں کے بادلوں نے پنجاب میں ڈیرے ڈال رکھے ہیں، پنجاب بھر میں اسموگ کے بادلوں نے شہریوں کو پریشان کر رکھا ہے۔

دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی عالمی فہرست میں آج بھی لاہور پہلے نمبر پر ہے، سرکاری اعداد و شمار کے مطابق آج ایئر کوالٹی انڈیکس 313تک ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ تحفظ ماحولیات کے اعداد و شمار کے مطابق فیصل آباد کا ایئرکوالٹی لیول 113، رحیم یارخان 165جبکہ راولپنڈی کا اے کیو آئی لیول 186ریکارڈ کیا گیا۔

Read Comments