Aaj Logo

شائع 09 دسمبر 2021 07:41pm

سندھ میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا

محکمہ تعلیم سندھ کی اسٹیئرنگ کمیٹی کی ورکنگ کمیٹی کے اجلاس میں سندھ بھر میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان کردیا ہے۔

اجلاس کی صدارت سیکریٹری اسکول ایجوکیشن غلام ابر لغاری نے کی، جس میں کراچی سمیت سندھ بھر کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی 15 روزہ چھٹیاں دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

موسم سرما کی چھٹیاں 20 دسمبر سے 2 جنوری تک دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جب کہ تعلیمی ادارے 3 جنوری 2022 سے کھلیں گے۔

خیال رہے موسم کی سرما کی چھٹیاں 15 روز پر محیط ہیں۔

Read Comments