Aaj News

جمعہ, مارچ 29, 2024  
18 Ramadan 1445  

سندھ میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا

کراچی سمیت سندھ بھر کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی 15 روزہ چھٹیاں دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
شائع 09 دسمبر 2021 07:41pm
موسم سرما کی چھٹیاں 20 دسمبر سے 2 جنوری تک دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے
موسم سرما کی چھٹیاں 20 دسمبر سے 2 جنوری تک دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے

محکمہ تعلیم سندھ کی اسٹیئرنگ کمیٹی کی ورکنگ کمیٹی کے اجلاس میں سندھ بھر میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان کردیا ہے۔

اجلاس کی صدارت سیکریٹری اسکول ایجوکیشن غلام ابر لغاری نے کی، جس میں کراچی سمیت سندھ بھر کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی 15 روزہ چھٹیاں دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

موسم سرما کی چھٹیاں 20 دسمبر سے 2 جنوری تک دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جب کہ تعلیمی ادارے 3 جنوری 2022 سے کھلیں گے۔

خیال رہے موسم کی سرما کی چھٹیاں 15 روز پر محیط ہیں۔

winter vacations

Comments are closed on this story.

تبصرے

تبولا

Taboola ads will show in this div