اسلام آباد انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر رش،مسافروں کو مشکلات درپیش

اسلام آباد انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر غیر معمولی رش اوربدنظمی کی ...
شائع 17 دسمبر 2021 11:46pm

اسلام آباد انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر غیر معمولی رش اوربدنظمی کی وجہ سے برطانیہ سمیت دیگرممالک جانیوالے افراد کو مشکلات کا سامنا ہے اور کئی مسافروں کی پروازچھوٹ گئی۔

مسافروں کے دیرسے چیک ان کاونٹر پر پہنچنے کے باعث انھیں بورڈنگ پاس کا بھی اجراء نہیں کیا گیا ۔

رش ہونے کے باعث بیشتر مسافروں کی پروازیں مس ہوگئیں جس پرمسافروں نے شور شرابہ اوراحتجاج شروع کیا۔

ذرائع کے مطابق زیادہ مسافروں نے برطانیہ جانا تھا اسلام آباد ایئرپورٹ کے منیجر عدنان خان کا کہنا ہے موسم کی خرابی کی وجہ سے زیادہ تر پروازیں اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈ کررہی ہیں جس کی وجہ سےایئرپورٹ پر مسافروں کا اچانک سے رش بن گیا ہے خلیجی ممالک جانیوالے مسافروں کے ریپڈ ٹیسٹ ہونے کی وجہ سے بھی ایئرپورٹ پر رش ہورہی ہے۔

ذرائع کے مطابق مسافروں کے چیک ان کے عمل کو تیز کرنے کے لیے احکامات جاری کردیئے ہیں تاکہ مسافروں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔

Read Comments