Aaj Logo

شائع 03 جنوری 2022 09:03am

اے آر رحمان کی بیٹی ختیجہ نے منگنی کرلی

ممبئی: معروف بھارتی گلوکار اے آر رحمان کی بیٹی ختیجہ رحمان نے ایک تقریب میں آڈیو انجینئر ریاض شیخ محمد سے منگنی کرلی۔

ختیجہ رحمان نے یہ خبر اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں دی جسے ان کے والد اے آر رحمان نے بھی اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کیا۔

ختیجہ رحمان نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم کے ساتھ ریاض شیخ محمد کے ساتھ میری منگنی کرلی ہے۔

انہوں نے پوسٹ میں کہا کہ میری منگنی 29 دسمبر کو میری سالگرہ کے دن قریبی خاندان اور چاہنے والوں کی موجودگی میں ہوئی۔

Read Comments