Aaj Logo

شائع 10 جنوری 2022 06:12pm

بلدیاتی اداروں کو بے اختیار نہیں ہونے دیں گے، علی زیدی

کراچی: سندھ کی اپوزیشن جماعتوں نے بلدیاتی قانون کے خلاف رواں ہفتے احتجاجی مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پی ٹی آئی کے صوبائی صدر علی زیدی نے سندھ کے لوکل گورنمنٹ قانون کے خلاف مہم میں حصہ لینے کا اعلان کیا ہے۔

علی زیدی نے کہا کہ آل اسٹیک ہولڈرز کانفرنس نے ظالمانہ قانون کے خلاف مشترکہ جدوجہد شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم سندھ کے بلدیاتی اداروں کو بے اختیار نہیں ہونے دیں گے۔

علی زیدی نے ترمیم شدہ لوکل گورنمنٹ قانون کو آئین کے آرٹیکل 140-A کی اصل روح کے خلاف قرار دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ تمام اپوزیشن جماعتیں اس ظالمانہ قانون کے خلاف ایک صفحے پر ہیں۔

انہوں نے الزام لگایا کہ سندھ کے اداروں کو زرداری مافیا نے یرغمال بنا رکھا ہے۔

Read Comments